t"/>

تازہ ترین

منگل، 23 اکتوبر، 2018

وحید مراد کے بیٹے نے ’کوکو کورینا‘ کی بربادی پرمداحوں سے معافی مانگ لی

کراچی: پاکستان کے لیجنڈ اداکار وحید مراد کے بیٹے عادل مراد نے کلاسیکل گانے ’’کوکوکورینا‘‘ کو برباد کرنے پر مداحوں سے معافی مانگ لی۔

کوک اسٹوڈیو، مومنہ مستحسن اوراحد رضامیر کی جانب سے پاکستان کے کلاسیکل گانے ’’کوکوکورینا‘‘ کو برباد کرنے اور وحید مراد کے مداحوں کے جذباتوں کو ٹھیس پہنچانے پر لیجنڈری اداکار وحید مراد کے بیٹے عادل مراد نے معافی مانگ لی۔

عادل مراد نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے کوک اسٹوڈیو انتظامیہ کو بیوقوف قرار دیتے ہوئے کہا ’’میں وحید مراد کے مداحوں سے معافی مانگتا ہوں کہ کوک اسٹوڈیو کو کلاسک گانے ’’کوکوکورینا‘‘ کو ری میک یا پھر برباد کرنے کی اجازت دی، میں نے کوک اسٹوڈیو پر اعتماد کیا تھا لیکن اب مجھے لگ رہا ہے کہ کوک اسٹوڈیو کو بیوقوف چلارہے ہیں۔‘‘

صرف عادل مراد ہی نہیں بلکہ انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے بھی 60 کی دہائی کے سپر ہٹ گانے ’’کوکو کورینا‘‘ کو برباد کرنے پر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کوک اسٹوڈیو کو کلاسک گانے کا قتل عام کرنے کی اجازت کس نے دی؟ جس پر مومنہ مستحسن نےاپنی غلطی ماننے کے بجائےکہا ہے کہ معاملے کو مزید ہوا نہ دیں۔

The post وحید مراد کے بیٹے نے ’کوکو کورینا‘ کی بربادی پرمداحوں سے معافی مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PQAjR5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید