ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آج 3 روزہ سرمایہ کاری کانفرنس شروع ہوگئی جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کر رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں آج سے 3 روزہ سرمایہ کاری کانفرنس شروع ہوگئی ہے، کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی فرمان روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔
کانفرنس میں دنیا بھر سے ممتاز کاروباری شخصیات، بڑی کاروباری کمپنیاں اور ہائی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔ تقریباً 4 ہزار افراد اس کانفرنس کا حصہ ہیں اور 90 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 180 سے زائد مقررین خطاب کریں گے۔
سرمایہ کاری کانفرنس کا مقصد دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دینا ہے تاہم صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے کی وجہ سے امریکا، برطانیہ، فرانس اور ہالینڈ کی طرف سے کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا گیا ہے جب کہ بلومبرگ، فنانشل ٹائمز اور سی این این جیسے بڑے نشریاتی اداروں نے بھی کانفرنس کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
The post وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NZ8iFw
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں