t"/>

تازہ ترین

پیر، 22 اکتوبر، 2018

الجزیرہ ٹی وی نے فکسنگ سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے، پی سی بی

عباس رضا: پاکستان کرکٹ بورڈ نے الجزیرہ ٹی وی کے فکسنگ سے متعلق الزام پر کہا ہے کہ نشریاتی ادارے نے کرکٹ میں کرپشن کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے۔

پی سی بی نے قطری ٹی وی کی فکسنگ ڈاکومینٹری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی نے فکسنگ سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے تاہم پی سی بی اور آئی سی سی اس حوالے سے دکھائی جانے والی ڈاکومنٹری کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، ٹھوس شواہد فراہم کیے جانے پر کوئی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی کرکٹرز کے فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

بورڈ کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے کار بند ہیں، اور اسپاٹ فکسنگ میں کرکٹرز کو سزائیں ہماری پالیسی کا ثبوت ہیں جب کہ آئی سی سی سے تحقیقات میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الجزیرہ ٹی وی نے گزشتہ روز فکسنگ سے متعلق نئے انکشافات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 2011ء سے 2012ء کے درمیان کھیلے گئے 15 عالمی میچز میں فکسنگ کے 2 درجن واقعات رونما ہوئے۔
اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے عرب میڈیا نے ایک دستاویزی فلم بھی جاری کی تھی جس میں پاکستانی کرکٹر عمر اکمل، بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی، روہت شرما، بالاجی، سریش رائنا اور آسٹریلوی کرکٹر اینڈی بکل بھی ایک بھارتی بکی و میچ فکسر انیل منور کے ساتھ نظر آرہے تھے۔
 

The post الجزیرہ ٹی وی نے فکسنگ سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے، پی سی بی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NY5us2

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید