t"/>

تازہ ترین

جمعرات، 28 فروری، 2019

ہم جنگی صورتحال کی طرف جا رہے ہیں تاہم دعا ہے جنگ نہ ہو، خورشید شاہ

 اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم جنگی صورتحال کی طرف جا رہے ہیں تاہم اللہ سے دعا ہے کہ جنگ نہ ہو جب کہ امن ساری دنیا کے لیے بہتر ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پوری پارلیمنٹ اورعوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں فیصلے ہوتے ہیں، خوشی ہے آج سارے سیاستدان متحد ہیں، بھارتی جارحیت پر ہم نے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ دیے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے جنگ نہیں امن کا پیغام جانا چاہیے، ہم جنگی صورتحال کی طرف جا رہے ہیں، اللہ سے دعا ہے جنگ نہ ہو، امن ساری دنیا کے لیے بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت میں بہت غربت ہے،  جنگ سے غربت میں کمی نہیں بہت اضافہ ہوتا ہے، کوشش ہونی چاہیے کہ جنگ سے ہٹ کر امن کے لیے کھڑے رہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن قیادت آئی، ایسے حالات میں ملک کے وزیراعظم کے نہ آنے پر دکھ ہے، وزیراعظم حکومتی جماعت کا پارلیمانی لیڈر بھی ہے، عمران خان کا اجلاس میں نہ آنا ایسا پیغام تھا جسے سب نے مایوس کیا، ایسے وقت میں وزیراعظم کا کسی سے بھی اختلاف ہو لیکن آگے بڑھنا چاہیے تھا، ریاست کا سربراہ بڑی مشکل میں گھر جاتا ہے جب ملکی سیاسی قیادت سے فاصلہ کرلے، آگے اس چیز کا احساس کرتے ہوئے مل کر چلنا چاہیے۔

The post ہم جنگی صورتحال کی طرف جا رہے ہیں تاہم دعا ہے جنگ نہ ہو، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H3YTwi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید