دوحا: عالمی میڈیا نے بھارت کے پاکستان کے فضائی حدود میں داخل ہوکر مدرسے کو نشانہ بنانے اور بھارتی شہریوں کی جانب سے جاری آپریشن کی ویڈیو کا پوسٹ مارٹم کر کے جھوٹا ثابت کردیا۔
بین الاقوامی نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے بھارت کے پاکستان کے فضائی حدود میں داخل ہوکر مدرسے کو نشانہ بنانے اور کارروائی میں جانی نقصان کے دعوے کی حقیقت سے پردہ اُٹھانے کے لیے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور بھارتی دعوے کو جھوٹ کا پلندہ پایا۔
الجزیرہ کے نمائندے اسد ہاشم بالا کوٹ کے علاقے جابہ پہنچے اور اس جگہ کا جائزہ لیا جہاں بھارتی فضائیہ نے چار بم گرانے کا دعویٰ کیا تھا، اس علاقے میں بڑے گڑھے پڑے تھے اور درجنوں درخت اکھڑ گئے تھے جب کہ مقامی رہائشیوں کے چند کھیتوں کی باقیات بھی دیکھی جا سکتی تھیں۔
علاوہ ازیں اس علاقے کے اسپتالوں میں نہ تو کوئی مریض داخل تھا اور نہ ہی مقامی رہائشیوں نے کسی کے ہلاک اور شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی، الجزیرہ کے نمائندے کو صرف ایک شخص ایسا ملا جو دھماکوں کی آواز سن کر صورت حال کا جائزہ لینے باہر نکلا اور ماتھے پر ایک پتھر لگنے کے باعث معمولی زخمی ہوگیا تھا۔
الجزیرہ کے مطابق علاقے کے دورے سے پاکستانی موقف کے درست ہونے کی تصدیق ہوجاتی ہے اور بھارتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہونے کے علاوہ اور کچھ نہیں تاہم حملے کے مقام سے ایک کلومیٹر دور ایک بورڈ پر کالعدم تنظیم جیش محمد کے مدرسے کا بورڈ آویزاں تھا۔
دوسری جانب بھارتی شہریوں کی جانب سے انڈین ایئر فورس کے حملے کی مسلسل شیئر کی جانے والی ویڈیو کا غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے اسے ترمیم شدہ قرار دیا۔ اے ایف پی کا کہنا ہے کہ یہ جنگی ویڈیو گیم ہے جسے معمولی ایڈٹ کے بعد بھارتی فضائیہ کے پاکستانی حدود میں حملے کی ویڈیو بنا کر پیش کیا گیا۔
The post بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے بھونڈے دعوے کو عالمی میڈیا نے بے نقاب کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EDCTXF
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں