t"/>

تازہ ترین

جمعرات، 28 فروری، 2019

پائلٹ چھوڑنے پر بھارت کو عمران خان کا شکر گزار ہونا چاہیے، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی ایف سولہ گرانے کے بھونڈے دعوے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نے صحافیوں کو ایف سولہ گرانے کے سوال  پر چلے ہوئے میزائل کا ٹکڑا دکھایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھارتی افواج کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے صحافیوں کو ایف سولہ گرانے کے سوال پر چلے ہوئے میزائل کا ٹکڑا دکھایا گیا جس کے بعد بھارتی افواج کے ترجمان اپنی قوم کے سامنے ہی بری طرح بے نقاب ہو گئے ہیں اور بھارتی افواج کے بے نقاب ہونے سے پاکستان فوج کا جھنڈا مزید بلند ہوا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پائلٹ چھوڑنے کے اعلان پر بھارت کو وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہو نا چاہیے، بھارت ہمارا شکر گزار ہونے کے بجائے جنیوا قانون کے حوالے دے رہا ہے جب کہ آج بھارتی میڈیا پر نریندر مودی کی کوئی گیدڑ بھبکی نہیں تھی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارتی افواج نے اپنی عوام کے سامنے گرے ہوئے امیج کو بلند کرنے کی ناکام کوشش کی، پوری دنیا نے مان لیا پاکستان عظیم ملک اور پاکستانی فوج عظیم فوج ہے۔

The post پائلٹ چھوڑنے پر بھارت کو عمران خان کا شکر گزار ہونا چاہیے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TiFmPw

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید