t"/>

تازہ ترین

جمعرات، 28 فروری، 2019

پاکستان اور بھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن: قائم مقام امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق قائم مقام امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہان نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے پر دھیان مرکوز رکھتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیاہے کہ وہ مزید فوجی اقدام سے گریز کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکا کا امن اور سلامتی برقرار رکھنے پر زور

پیٹرک شناہان نے اس صورتحال کے بارے میں اعلیٰ امریکی فوجی حکام سے بھی بات کی ہے جب کہ پیٹرک شناہان امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، جان بولٹن، امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ایف ڈنفرڈ، انڈو پیسیفک کمان کے سربراہ ایڈمرل فل ڈیوڈ سن اورسنیٹکام کے سربراہ جنرل جوزف وٹل سے بھی رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب جنوبی ایشیا کے لیے امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیلیناوہائٹ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان اور بھارت سے براہ راست رابطہ کرکے خطے میں امن وسلامتی برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

The post پاکستان اور بھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں، امریکی وزیر دفاع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ed94LW

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید