کراچی: سول ایوی ایشن نے ابتدائی طور پر 4 ہوائی اڈوں سے ملکی فضائی حدود بحال کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹر میں فضائی حدود کھولنے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ابتدائی طور پر ملک کے 4 ہوائی اڈوں سے پروازیں چلانے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر کراچی، اسلام آباد ، کوئٹہ اور پشاور سے پروازیں بحال کی جائیں گی اور ایران اور مسقط کے راستے آنے والی پروازوں کو آمدورفت کی اجازت ہوگی البتہ مغربی روٹ سے آنے والے طیاروں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر اترنے کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے یوکرین اور سعودی ایئر لائن کی دو پروازوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی، یوکرائن ایئرلائن کی پرواز پی ایس 392 نیو دہلی سے کیو بورسپل ایئرپورٹ یوکرائن جا رہی ہے اور سعودی ایئر لائن کی پرواز 6266 کولمبوسے ماسکو جا رہی ہے، دونوں غیر ملکی پروازیں اس وقت نواب شاہ اور کراچی کے علاقوں سے گزر رہی ہیں۔
The post ملک کے 4 ہوائی اڈوں سے فضائی حدود جزوی طور پر بحال کردی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Elug2B
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں