کراچی: بھارتی طیاروں کومارگرانے والے قومی ہیرواسکواڈرن لیڈرحسن صدیقی قوم کی آنکھ کا تارا توبن چکے ہیں تاہم ان کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے ماضی میں ایک ویڈیومیں بھی کام کیا تھا جس کا کردارتین سال بعد سچ ہوگیا۔
پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کومارگرانے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی قومی ہیروبن چکے ہیں۔ لوگ ان کے جرات مندانہ اقدام اوربہادری کو بے حد سراہ رہے ہیں۔ اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے تین سال قبل پاک فضائیہ کی ایک میوزک ویڈیو ’’فضاؤں کے محافظ‘‘ میں کام کیا تھا جس میں انہوں نے پائلٹ کا کردار ادا کیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی قوم کی آنکھ کا تارا
یہ انکشاف پاکستانی گلوکار عمیر جیسوال نے اپنے سوشل میڈٰیا اکاؤنٹ میں کیا ہے جس میں انہوں نے حسن صدیقی کی ویڈیو کلپ شیئر کی اورلکھا۔ آج مجھے میرا ایک گانا ’’فضاؤں کے محافظ‘‘ یاد آگیا جس میں اسکواڈرن لیڈرحسن نے پائلٹ کا کردار ادا کیا تھا اوربھارتی طیاروں کومارگرایا تھا جس طرح انہوں نے اب کیا ہے۔
ویڈیو کے شروع میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکواڈرن لیڈرحسن صدیقی بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد پورے جوش اور ولولے سے طیارے میں سوارہوکربھارتی طیاروں کو مارگراتے ہیں۔ ان کے اس کارنامے پران کے ساتھی جوان انہیں سراہتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی طیاروں کومارگرانے والی یہ ویڈیو2016 میں یوم دفاع کے موقع پرجاری کی گئی تھی اور27 فروری 2019 کویہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی اورلوگوں نے حسن صدیقی کے کارنامے کوسراہتے ہوئے اسے ہزاروں کی تعداد میں شیئر کیا۔
The post پاکستانی ہیرواسکواڈرن لیڈرحسن صدیقی کا ماضی سچ ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Sz8Lk3
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں