محکمہ موسمیات کے مطابق چولستان کو خشک سالی سے نہيں بلکہ اکتاليس روز تک مسلسل ہيٹ ويو نے جھلسا کر رکھ ديا۔
محکمہ موسميات کی تيکنیکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بار چولستان میں بارشوں کے باوجود بدلتے موسم اور ماحولياتی تبديلی نے ہولناک اثرڈالا ہے۔
رپورٹ کے مطابق علاقے میں گرمی کی شديد لہريں مسلسل گيارہ مارچ سے انيس اپريل تک 41 روز چليں اور اس دوران ہيٹ ويوز نے پانی کے ذخائر، زراعت اورمويشيوں کوشديد نقصان پہنچايا۔
محکمہ موسميات کے مطابق ستائيس اپريل سے دو مئی تک چھ روز نسبتا کم شدت کی گرم ہوائيں چليں۔
اگرچہ چولستان ميں موسم سرما ميں خوب بارشيں ہوئيں مگرشديد ہيٹ ويوز نے مٹی سے نمی غائب کردی۔ تالابوں کا پانی بھاپ بنا کراڑاديا اور اب قحط کا واضح خطرہ سرپر منڈلا رہا ہے۔
چولستان کی جھلسی ہوئی فضا خبردار کررہی ہے کہ خشک سالی ہلاکت خيز ہوسکتی ہے سد باب کرنا ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں