t"/>

تازہ ترین

جمعرات، 2 جون، 2022

اسٹیبلشمنٹ نے صحیح فیصلے نہیں کیے تو فوج تباہ ہوگی اور ملک کے 3 ٹکڑے ہوجائیں گے، عمران خان

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت آئی ہے روپے کی قدر میں کمی آئی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے، ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے اگر ایسا ہوا تو سب سے زیادہ پاک فوج ہٹ ہوگی۔ 

نجی ٹی وی دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ اس وقت صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو لکھ کر دیتا ہوں کہ فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی، فوج ہٹ ہوئی تو یوکرین کی طرح پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھی ختم کردیا جائے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ’اگر ایٹمی پروگرام ختم ہوا تو ملک کے تین ٹکڑے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان لوگوں کو اقتدار سے نہیں نکلا گیا تو ملک کے جوہری اثاثے چھن جائیں گے۔

علاوہ ازیں عمران خان نے حقیقی آزادی لانگ مارچ منسوخ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر میں یہ فیصلہ نہیں کرتا تو خانہ جنگی کا خدشہ تھا کیونکہ عوام بہت زیادہ مشتعل تھے۔

 

 

The post اسٹیبلشمنٹ نے صحیح فیصلے نہیں کیے تو فوج تباہ ہوگی اور ملک کے 3 ٹکڑے ہوجائیں گے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید