t"/>

تازہ ترین

ہفتہ، 4 جون، 2022

پیٹرول اور بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 44 فیصد اضافے کی تیاری

 اسلام آباد: پٹرول اور بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 44 فیصد اضافہ کی تیاری کرلی گئی ہے اور اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری کے لیے سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔ 

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوئی ناردرن کےلیے 39 اور سوئی سدرن کے لیے 44 فیصد اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔

اوگرا اعلامیہ کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری حکومت دے گی۔

مزیدپڑھیں: حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان

خیال رہے کہ 3 جون کو حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا تھا۔  اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے البتہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سے روپے کو استحکام ملے گا، آئی ایم ایف نے بھی پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف دینے سے انکار کیا ہے۔

علاوہ ازیں 2 جون کو نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 7.91 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دی تھی

نیپرا کا اوسط ٹیرف 16.91 روپے سے بڑھا کر 24.82 روپے فی یونٹ تعین کیا گیا ہے۔ ٹیرف بڑھنے کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی، کپیسٹی لاگت اور عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ بتایا گیا۔

 

 

The post پیٹرول اور بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 44 فیصد اضافے کی تیاری appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید