معروف مذہبی اسکالر اور میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا سوئم آج بروز اتوار 12 جون کو ان کی رہائش گاہ پر ہوگا
عامر لیاقت کی وفات کے بعد ان کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم عامر لیاقت کا سوئم اتوار 12 جون کو ان کی رہائش گاہ پر ہوگا۔
سوئم شام پانچ بجے، عصر اور مغرب کے درمیان ہوگا، انہوں نے احباب کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے اپنے پیغام میں عامر لیاقت کے گھر کا پتا بھی لکھا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کرگئے تھے، عامر لیاقت حسین کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی، جب کہ نمازِ جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی تھی۔
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لياقت کی موت کی وجہ جاننے کيلئے ان کی رہائش گاہ سے حاصل نمونے ليبارٹری بھجوا ديے گئے۔
تفتيشی حکام کے مطابق عامر لياقت حسين کے باتھ روم سے سيمپل حاصل کيا گيا۔ عامر لياقت کے زيراستعمال گلاس کا ڈی اين اے سيمپل بھی ليا گيا ہے، جس کی رپورٹ پندرہ روز ميں موصول ہوجائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں