t"/>

تازہ ترین

پیر، 13 جون، 2022

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

مزاج پر ضرورت سے زیادہ کنٹرول کیجئے اگر آپ اپنی مزاجی کیفیت کو نہ بدل سکے تو پھر خلاف منشاء معمولی سی بات پر بھڑک اٹھنا گھر کے سکون کو غارت کر کے رکھ سکتا ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کوئی دیرینہ آرزو پوری ہو سکتی ہے لیکن ایسا اسی صورت میں ہو سکتا ہے جبکہ آپ اپنا گھریلو ماحول درست رکھیں۔ آپ کے اخراجات کی رفتار بھی خاصی تیز ہو سکتی ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

دماغ فضول قسم کی سوچوں کا مرکز بنا رہے گا۔ مقدمہ بازی سے گریز کریں۔ لانگ ڈرائیو پر جانے کا پروگرام بھی بن سکتا ہے۔ مشترکہ کاروبار فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

بھائیوں کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں رہائش کی تبدیلی سردست نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔ مشترکہ کاروبار ہرگز نہ کریں۔ کوئی فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

ہمت وا ستقلال کی بنیادوں پر اپنے کاروبار کو ابھارنے کی کوشش کریں بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے سکے گا ۔ آپ کا الجھا ہوا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اپنے اس دوست سے ہوشیار رہیں جو ظاہر طور پر آپ کی ہاں میں ہاں بہت زیادہ ملا رہا ہے اور آپ کو درپردہ غلط راستے پر چلانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اگر آپ کوئی نیا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو پھر دیر نہ کریں۔ آپ کی صلاحیتیں ہمہ وقت جاگتی رہیں گی اور ہر معاملے میں آپ کی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آپ اپنے اخلاق کو کبھی نہ بگڑنے دیں کیونکہ عام طور پر یہ ہی دیکھا گیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد مصروفیت کا اظہار ہونے لگتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو آج کا دن آپ کیلئے بہت اہم ہے اپنے مزاج پر قابو رکھتے ہوئے فرائض انجام دیں کسی سے بھی نہ الجھیں ورنہ ملازمت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اگر آپ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے تو اس طرح زیادہ نقصان ہو سکتا ہے اور پریشانیاں بھی بڑھ سکتی ہیں بہتر ہے کہ حالات و واقعات کی رفتار دیکھتے ہوئے کچھ نہ کچھ کرتے رہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اخراجات کی رفتار قدرے تیز رہے گی۔ کوشش کریں کہ اخراجات قدرے گھٹ جائیں ورنہ گزارہ کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ کے دوست عجیب و غریب طرزعمل اختیار کر سکتے ہیں۔ کوئی دوست آپ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ آپ اس کے ساتھ سخت رویہ اختیار نہ رکھیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید