t"/>

تازہ ترین

بدھ، 8 جون، 2022

بھارتی فوجی افسرکے بیٹےنےموبائل پرگیمزکھیلنے سےمنع کرنےپرماں کوقتل کردیا

نئی دہلی: موبائل پرگیمز کھیلنے سے منع کرنے پرنوجوان نے ماں کوقتل کردیا اورتین روز تک لاش کے پاس بیٹھا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنو میں 16 سولہ نوجوان نے موبائل پرگیمز کھیلنے سے روکنے پرماں کوقتل کردیا اورتین دن تک ماں کی لاش کے پاس بیٹھا رہا۔

بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش سے بدبو اٹھنے پرنوجوان نے پولیس کومطلع کیا اورجھوٹی کہانی سنائی تاہم ڈھائی گھنٹے کی تفتیش کے بعد نوجوان نے جرم قبول کرلیا۔ نوجوان نے ماں کوقتل کرنے کے بعد اپنی 10 سالہ بہن کو کمرے میں بندکردیا تھا۔ لڑکے کا باپ بھارتی فوج کا افسر ہے جوکولکتہ میں تعینات ہے۔پولیس نے لڑکے کو گرفتارکرلیا ہے۔

The post بھارتی فوجی افسرکے بیٹےنےموبائل پرگیمزکھیلنے سےمنع کرنےپرماں کوقتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید