t"/>

تازہ ترین

ہفتہ، 4 جون، 2022

لاہور میں چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر آگ لگ گئی

لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع چلڈرن اسپتال میں آگ نے تیسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ صبح 5 بج کر 15 منٹ پر لگی۔ واقعہ کے فوراً بعد ہی ریسکیو عملے اور فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا تھا۔

امدادی ٹیموں کے مطابق آگ لگنے سے اسپتال کی تیسری منزل پر واقع فارمیسی کا اسٹور مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹور جلنے سے کروڑوں روپوں کی ادویات بھی جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔

فائر بریگیڈ عملے کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 7 فائر ٹینڈرز حصہ لے رہے ہیں۔ آگ سے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید