اسلام آباد: پاک فوج کے جوانوں نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا تاہم دو طرفہ فائرنگ میں ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک اور دو جون کی رات کو دہشت گردوں نے شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں میں فوجی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے فوجی جوانوں نے ناکام بنا دیا۔
28 سالہ سپاہی حامد علی نے جواں مردی اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور شہیدوں کی قربانیاں راہیگاہ نہیں جانے دیں گے۔
The post شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، سپاہی شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں