t"/>

تازہ ترین

ہفتہ، 11 جون، 2022

لاہور میں پولیس اہلکار اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث نکلے

 لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کے اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے گرین ٹاؤن سے پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو اغوا کیا اور 2 لاکھ روپے بھتہ لے کر چھوڑ دیا، رقم کی عدم ادائیگی پر نوجوان کو جعلی مقابلے میں ’’پار‘‘ کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

مغوی کے بھائی کی درخواست نے ملزمان پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم کا بھانڈہ پھوڑ دیا، پولیس اہلکاروں کے خلاف نوجوان کے اغوا اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

انچارج سی آئی اے کاہنہ انسپکٹر قیصرعزیز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

The post لاہور میں پولیس اہلکار اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث نکلے appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید