توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج کیس کی سماعت ہوگی۔
توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہلی کے فیصلے کو عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا کہ الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹس کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ عدالت سے ہائیکورٹ کے فیصلے تک ای سی پی کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر 19 ستمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا۔
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قرار دے دی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں