t"/>

تازہ ترین

اتوار، 23 اکتوبر، 2022

تفتیشی ایجنسی کا جیکولین فرنینڈس پر بھارت سے فرار ہونے کا الزام

نیو دہلی: بھارتی کی تفتیشی ایجنسی نے دہلی کورٹ کو بتایا ہے کہ 200 کروڑ کے  بھتہ خوری کیس کی ملزمہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی ہے۔

بھارتی اداکارہ کی جانب سے مستقل ضمانت کی درخواست پر کورٹ میں سماعت کے دوران ایجنسی کا بیان سامنے آیا ہے۔

اداکارہ کے وکیل نے کہا کہ ان کی مؤکلہ کو تفتیشی ایجنسی کی طرف سے کوئی دستاویز فراہم نہیں کی گئی ہے۔

تفتیشی ایجنسی نے جیکولین پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ انہوں نے تفتیشن کے دوران ثبوتوں کے ساتھ چھیڑخانی کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

انہوں نے اداکارہ پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ تفتیش میں تعاون نہیں کررہی ہیں اور وہ ملک چھوڑنا چاہتی ہیں لیکن ’لک آؤٹ سرکلر‘میں ان کا نام ہونے کی وجہ وہ باہر نہیں جاسکتیں۔

عدالت نے انفارسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو حکم دیا کہ وہ اداکارہ کو متعلقہ دستاویز فراہم کرے جبکہ کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

The post تفتیشی ایجنسی کا جیکولین فرنینڈس پر بھارت سے فرار ہونے کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید