t"/>

تازہ ترین

ہفتہ، 22 اکتوبر، 2022

بھارت میں دومسلمان لڑکوں پرہندوانتہاپسندوں کا انسانیت سوز تشدد

نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کررکھا ہے۔ مسلمانوں پربلاجواز انسانیت سوز تشدد کا ایک اور واقعہ سامنا آگیا۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے دکشنا کناڈا میں دو مسلمان لڑکوں کو ہندو انتہاپسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

دونوں مسلمان لڑکے رمیز الدین اور رفیق گلیوں میں گھوم کر بیڈ شیٹس فروخت کرتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق کچھ ہندو خواتین نے دونوں کو انتہائی کم قیمت پر چادریں فروخت کرنے پر مجبور کیا۔

مسلمان لڑکوں کے انکار پر ہندو انتہاپسندوں کے ہجوم نے دونوں کو گھیر لیا اور ان پر بدترین تشدد کیا۔ واقعہ کے کافی دیر بعد کچھ لوگوں نے دونوں کو اسپتال منتقل کیا۔ رمیز اور رفیق کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مسلمان لڑکوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچی لیکن حسب معمول کسی تشدد کرنے والے کو گرفتار نہیں کیا۔

The post بھارت میں دومسلمان لڑکوں پرہندوانتہاپسندوں کا انسانیت سوز تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید