نیویارک: 34 سالہ معروف امریکی گلوکار ایرن کارٹر کی باتھ ٹب سے لاش بر آمد ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چائلڈ پاپ اسٹار کے طور پر آئی وانٹ کینڈی جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے 34 سالہ امریکی گلوکار ایرن کارٹر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایرن کارٹر کی لاش کیلیفورنیا کے علاقے لنکاسٹر میں اُن کی رہائش گاہ میں باتھ ٹب سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں گلوکار کے گھر سے مدد کیلئے کال موصول ہوئی پولیس اہلکار صبح 10 بج کر 58 منٹ پر کارٹر کے گھر پہنچے تو وہاں اُنہیں گلوکار کی لاش ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایرن کارٹر کی موت کی وجہ جاننے کیلئے جانچ پڑتال کر رہی ہے تاہم ابتدائی طورپر اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔
The post 34 سالہ امریکی کلوگار کی پانی کے ٹب میں لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں