t"/>

تازہ ترین

منگل، 24 اکتوبر، 2023

90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے کیس کا تحریری حکمنامہ جاری

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 16 اگست کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، ایک اور درخواست 13ستمبر کو دائر کی گئی،عدالت نے پوچھا وقت کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس کی جلد سماعت درخواست کیوں دائر نہ کی گئی۔

حکمنامے کے مطابق عدالت کے اس سوال کا جواب نہ دیا جاسکا، پارلیمنٹ کو حلقہ بندیوں کیلئے قانون سازی کا آئینی اختیار حاصل ہے، ہم نے درخواست گزار کے وکلا سے پوچھا انتخابات کی تاریخ کس نے دینی ہے،درخواست گزاران کے وکلا نے تضاد جوابات دیے گئے۔

حکمامے کے مطابق ’’کچھ درخواست گزاران نے کہا تاریخ دینے کا اختیار صدر مملکت کا ہے، کچھ درخواست گزاران نے کہا انتخابات کیلئے تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، تمام درخواست گزاران نے متفقہ طور پر کہا اب 90 دنوں میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں‘‘۔

عدالت نے عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق سوال کے جواب کے لیے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا جبکہ کیس کی آئندہ سماعت 2 نومبر ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔

The post 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے کیس کا تحریری حکمنامہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید