t"/>

تازہ ترین

اتوار، 1 اکتوبر، 2023

عبدالرزاق کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان ویٹرنز گلوبل کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

  کراچی: سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان آسٹریلیا کو 252 رنز سے شکست دیکر ویٹرنز گلوبل کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان ویٹرنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ عبدالرزاق نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 112 گیندوں پر 195 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 22 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔

اوپنر امجد علی نے بھی سینچری جڑتے ہوئے 102 گیندوں پر ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 103 رنز اسکور کیے۔ تصور عباس نے 23 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم محض 27.5 اوور میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اسپنر عبدالقادر نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 3 وکٹوں سے قابو کر لیا۔

امریکی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 37.1 اوورز میں 148 رنز جوڑ کر پویلین کا رخ کیا۔ مہندر ناگا موٹو نے 6 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹیں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

دوسری جانب پلے آف میں ساؤتھ اینڈ کلب پر متحدہ عرب امارات نے کینیڈا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ معین خان گراؤنڈ پر ہانگ کانگ نے نیپال کو 8 وکٹوں سے زیر کرلیا۔ اتوار کو مختلف پوزیشنز کے لیے مقابلے ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا فائنل مقابلہ پیر کو نیشنل اسٹیڈیم سے ہوگا۔ فائنل کے بعد پیر کی شب مقامی ہوٹل میں اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔

The post عبدالرزاق کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان ویٹرنز گلوبل کپ کے فائنل میں پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید