حمل:
21مارچ تا21اپریل
اپنی سوچوں کو آوارگی کا جامہ پہناتے جائیں بلکہ ان فضول قسم کی سوچوں سے چھٹکارہ پانے کی کوشش کریں تاکہ آپ بہتر بااصول زندگی گزار سکیں۔ سفر بہ شوق کریں۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
آپ کے ذاتی منصوبے درست نہیں اپنے مخلص ساتھیوں کیساتھ مشورہ ضرور کریں کاروبار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ہرگز نہ کریں اس کی موجودہ صورتحال بحال رہنے دیں۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
کسی سے لڑائی جھگڑا فساد ہرگز نہ کریں نقصان آپ ہی کا ہو سکتا ہے مکان یا زمین کے سلسلے میں کوئی تنازعہ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے آپ کو کنٹرول میں رکھ کر فیصلے کریں کسی بھی قسم کا فیصلہ جلد بازی میں نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اگر آپ کے پاس کچھ رقم ہے تو اسے فضول کاموں کی نذر کر دیں گے اور آپ خالی ہاتھ ہو سکتے ہیں لہٰذا اسے بچا کر رکھیں تاکہ مشکل وقت میں کام آ سکے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
بزرگان روحانی سے خصوصی فیض حاصل ہو سکے گا بسلسلہ تعلیم کامیابی تو ہو گی مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ پر تعلیمی بوجھ ضرورت سے کچھ زیادہ ہی رہے گا۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ آپ ایک باصلاحیت انسان ہیں اور کچھ بھی کرنا آپ کیلئے مشکل نہیں لیکن کبھی کبھار دوسروں کی مدد بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
خرید و فروخت کرنے والے حضرات کے لئے آج کا دن ہر قسم کی خرید و فروخت کیلئے اہم ہے۔ آج کے دن رشتہ داروں سے وفا کی امید رکھنا بے کارہے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آج کا دن ہر لحاظ سے آپ کیلئے فائدہ مند ہے تمام رکھے ہوئے کام پورے ہوں گے اور چند کاروباری معاہدے کرنے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
گھریلو زندگی جیسی ہے ویسی ہی رہے گی اور پھر خرابی یا بہتری کا انحصار آپ کے مزاج پر ہے اگر آپ نے اعتدال کو اپنائے رکھا تو اچھا وقت گزر سکتا ہے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
تعلیمی معاملات حسب منشاء طے نہ ہو سکیں گے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کے معاملے میں تنازعے ہو سکتے ہیں قریبی عزیوں سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
اچانک حالات میں زبردست تبدیلی آ سکتی ہے اور آپ اپنے بگڑے ہوئے حالات کو سلجھا سکیں گے کوئی اہم قسم کی سودے بازی نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں