راولپنڈی: آفیشل سیکرٹ ایکٹ تحت درج سائفر کیس میں چییرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ تاریخ پر چالان نقول تقسیم کر کے 23 اکتوبر فرد جرم کیلئے مقرر کی گئی تھی، چییرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے نقول وصول کر کے دستخط بھی کر دیے تھے۔
سائفر کیس میں 28 گواہان ہیں، فرد جرم کے بعد سرکاری گواہان کی طلبی ہوگی۔ پراسیکیوٹر شاہ خاور کے مطابق آج سماعت صرف فرد جرم کیلئے مقرر ہے، فرد جرم کے علاؤہ کسی قسم کی اور کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔
شاہ خاور نے بتایا کہ عدالت نے فرد جرم دستاویز تیار کر لی اور آج دونوں ملزمان حوالے کی جائیگی، فرد جرم کارروائی کے باعث پولیس نے اڈیالہ جیل باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں جبکہ پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔
The post سائفرکیس؛ عمران خان، شاہ محمود قریشی کیخلاف آج فرد جرم عائد کی جائیگی appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں