آئی سی سی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے حریف ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کریں اور ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کریں۔
اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش کریں بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔
افغانستان کا اسکواڈ
کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔
بنگلادیش کا اسکواڈ
کپتان شکیب الحسن، توحید ہردوئے، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مہدی حسن میراز، شکیب الحسن*، مشفق الرحیم، محمود اللہ، تسکین احمد، شوریف الاسلام، مستفیض الرحمان
The post ورلڈکپ؛ بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں