t"/>

تازہ ترین

بدھ، 11 اکتوبر، 2023

کراچی میں پی پی کی سابق ایم پی اے کے بنگلے کا گھریلو ملازمہ صفایا کر گئی

  کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 اور درخشاں تھانے کی حدود میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) کی سابق ایم پی اے سعدیہ جاوید کے بنگلے سے گھریلو ملازمہ اپنی بہن کے ہمراہ بنگلے کا صفایا کر کے فرار ہوگئی۔

سابق ایم پی اے نے دعویٰ کیا کہ گھریلو ملازمہ بنگلے سے طلائی زیورات اور نقدی لے کر گئی جن کی مالیت 90 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے جبکہ پانچ لاکھ روپے کیش بھی اسی میں شامل ہے۔

درخشاں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس حوالے سے مدعی مقدمہ نوید خان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ زمیندار ہیں اور گزشتہ ماہ 20 ستمبر کو اپنے پرانے ملازم علی کے کہنے پر ایک فاطمہ نامی خاتون کو بطور ملازمہ گھر میں رکھا جو اپنے ساتھ بہن اور والدہ کو بھی ہاتھ بٹانے کیلیے لاتی تھی۔

مدعی مقدمہ کے مطابق فاطمہ گھر میں صفائی ستھرائی کا کام کرتی تھی، وہ بہن کے ساتھ چھ اکتوبر کو حسب معمول صبح 10 بج کر چالیس منٹ پر گھر میں داخل ہوئی اور تقریبا سوا تین بجے دونوں روانہ ہوگئیں۔ دوسرے روز 7 اکتوبر کو اہلیہ نے فون پر واردات کے حوالے سے بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ جب گھر میں فاطمہ کے کام پر آنے کا معلوم کیا تو وہ نہیں آئی تھی اور اُس کا موبائل بھی بند تھا، جس پر اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

پولیس نے نوید خان کی مدعیت میں گھریلو ملازمہ اور بہن کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس انویسٹی گیشن پولیس کے حولاے کردیا ہے تاہم پولیس فوری طور پر ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔

The post کراچی میں پی پی کی سابق ایم پی اے کے بنگلے کا گھریلو ملازمہ صفایا کر گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید