لکھنؤ: آئی سی سی ورلڈکپ میں امپائرز کے متنازع فیصلے پر ڈیوڈ وارنر نے لب کشائی کردی۔
لکھنؤ میں سری لنکا سے میچ کے دوران آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دیا گیا تھا جبکہ ریویو میں گیند لیگ اسٹمپ کے باہر کا حصہ چھورہی تھی۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق وکٹ امپائرز کال کو ہٹ کررہی تھی، اس لیے انہیں آؤٹ قرار دیا گیا تو آسٹریلوی بیٹر بڑبڑاتے ہوئے میدان سے باہر گئے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ: ڈیوڈ وارنر نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امپائر کے چیلنج کیے جانے والے فیصلوں کی شرح بھی ٹی وی اسکرین پر دکھائی جائے، واضح طور پر بال باہر کی جانب جارہی تھی،امپائر اس کو آؤٹ کس طرح قرار دے سکتے ہیں۔
اسی صورتحال میں جو کچھ بھی ہوا اس کی وجہ سے ٹیم کا ردعمل دیکھنے میں آیا، امپائرز کو بھی محتاط رہنا چاہیے۔
The post امپائر کے چیلنج فیصلوں کی شرح بھی ’ٹی وی‘ پر دکھائی جائے، وارنر کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں