لاہور: معروف مذہبی اسکالر اور نعت خواں مولانا اسید الرحمٰن کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے لاری اڈہ میں ڈاکوؤں نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر دینی پروگراموں کے میزبان مولانا اسید الرحمٰن کو اسلحہ کے زور پر قیمتی موبائل فون اور پانچ ہزار روپے نقدی سے محروم کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا اسد الرحمٰن گاڑی سے اترے تو موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر انکو گھیر لیا۔ تھانہ لاری اڈہ میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
The post معروف نعت خواں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں