t"/>

تازہ ترین

اتوار، 21 جنوری، 2024

پانچواں ٹی20؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

کرائسٹ چرچ: ٹی20 سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹی20 سیریز کے آکری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، حارث رؤف، صائم ایوب اور محمد وسیم جونیئر کی جگہ اسامہ میر، حسیب اللہ اور عباس آفریدی کو موقع دیا گیا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں کیوی ٹیم صرف 92 رنز بنا سکی اور 42 رنز سے ہار گئی۔ آل راؤنڈر افتخار احمد نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ کپتان شاہین آفریدی اور محمد نواز نے 2، 2 شکار کیے، اسی طرح زمان خان اور اسامہ میر ایک ایک وکٹ لے سکے۔

پہلی اننگز میں اوپنر حسیب اللہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، بعدازاں بابر اعظم اور محمد رضوان نے وکٹ محفوظ رکھتے ہوئے 53 رنز بنائے، بابر اعظم 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان نے محمد رضوان کا ساتھ دیا اور دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بعدازاں محمد نواز 1 اور افتخار احمد 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ ساتھ ہی محمد رضوان بھی 38 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان شاہین آفریدی صرف 1 رنز بنا سکے، صاحبزادہ فرحان نے 19 رنز اسکور کیے جب کہ عباس آفریدی 14 اور اسامہ میر ایک رن بنا کر وکٹ موجود رہے۔

جواب میں پاکستانی پیسرز کے آگے کیوی بیٹرز کی ایک نہ چلی، اوپنر فن ایلن 22 اور راچن رویندرا صرف 1 رنز بنا سکے، ول ینگ نے 12 اور مارک چیپمین نے ایک رنز اسکور کیا اور پویلین لوٹ گئے، ٹیم سائفرٹ نے 19 رنز بنائے۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر بھی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بعدازاں میٹ ہینری اور ایش سودی صرف ایک، ایک رن پر اپنی وکٹیں افتخار کو دے بیٹھے، کیوی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے گلین فلپس 26 رنز بنا سکے اور ساتھی بلے باز لوکی فرگوسن بغیر رن اسکور کیے شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 92 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور 42 رنز کے بڑے مارجن سے ہار گئی۔

The post پانچواں ٹی20؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید