t"/>

تازہ ترین

جمعرات، 18 جنوری، 2024

پولیس اور انتظامیہ نے دانیال عزیز کو انتخابی جلسہ کرنے سے روک دیا

نارروال: شکرگڑھ پولیس اور انتظامیہ نے سابق ن لیگی رہنما اور حلقہ این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کا انتخابی جلسہ رکوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر دانیال عزیز نے نارروال کے علاقے شکر گڑھ میں پہلا انتخابی جلسہ منعقد کیا، جسے پولیس نے شروع ہونے سے پہلے ہی بند کروادیا۔

پولیس نے جلسہ گاہ سے اسٹیج اور کرسیاں ہٹائیں جبکہ لائٹیں بند کروا کے ساؤنڈ سسٹم بھی اٹھا لیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز بغیر اجازت جلسہ کررہے تھے جس کی وجہ سے پروگرام کو روکا گیا ہے۔ ڈی ایس پی سرکل رائے احسان نے کہا کہ امن او امان کی صورت حال کے پیش نظر کسی بھی سیاسی پروگرام کیلیے اجازت نامہ ضروری ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے ایکشن لینے کے بعد دانیال عزیز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے اور مذاکرات کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام ہوگئے۔ انتظامیہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’بغیر اجازت کوئی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار جلسہ نہیں کرسکتا‘۔

دانیال عزیز نے کہا کہ ہم کل اجازت لے کر قانون کے مطابق دوبارہ اسی مقام پر جلسہ کریں گے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سے دانیال عزیز کی جگہ چوہدری انوار الحق کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جس پر دانیال عزیز نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

 

The post پولیس اور انتظامیہ نے دانیال عزیز کو انتخابی جلسہ کرنے سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید