لاہور: پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کی مقبول اداکارہ روحی بانو کو پرستاروں سے جدا ہوئے پانچ برس بیت گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ نے 70 اور 80 کی دہائی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر خوب راج کیا اور فن کی دنیا میں ان کا کوئی ثانی نہ تھا۔
منفرد انداز اور لب ولہجے کی خوبصورت اداکارہ روحی بانو نے10 اگست 1951 کو کراچی میں آنکھ کھولی، گورنمنٹ کالج لاہورسےنفسیات میں ماسٹرڈگری حاصل کرنے کےدوران پی ٹی وی پر اداکاری بھی شروع کی، جلد ہی ان کا شمار ٹی وی کے ممتاز اداکاراؤں میں ہونے لگا۔
روحی بانونے 150 سے زائد ڈراموں میں کام کیا اور ان کے مقبول ڈراموں میں کرن کہانی، زردگلاب،دروازہ اور کانچ کا پل شامل ہیں۔
ناموراداکارہ نے ضمیر، پالکی،تیرے میرے سپنے سمیت متعدد مقبول فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔
اداکارہ کو فنی خدمات کےاعتراف میں صدارتی تمغہ برائےحسن کارکردگی، نگار ایوارڈ، گریجویٹ ایوارڈ اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
روحی بانو اپنے جوان بیٹے کے قتل کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھی تھیں اور اسی حالت میں 25 جنوری 2019 کو ان کا انتقال ہوگیا۔
The post روحی بانو کو پرستاروں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں