سعودی عرب نے ایگزٹ ری انٹری پر واپس نا آنے والے افراد پر تین سال کی عائد پابندی ختم کردی۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے وہ تمام ورکرز جو ایگزٹ ری انٹری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی عرب واپس نہیں آسکتے تھے ان پر عائد تین سال کی پابندی ہٹا دی گئی ہے۔
ایئر پورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹوں کے حکام کو تحریری طور پر اس کی اطلاع کردی گئی ہے، پابندی اٹھانے کے فیصلے پر منگل 16 جنوری سے عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔
The post سعودی عرب میں ایگزٹ ری انٹری پر عائد تین سال کی پابندی ختم appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں