t"/>

تازہ ترین

ہفتہ، 3 فروری، 2024

کسی امیدوار کی مہم میں نہیں بلکہ 9 مئی ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے گئے، محسن نقوی

 راولپنڈی: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کارنر میٹنگز پر پولیس چھاپوں کا تاثر درست نہیں ہے البتہ جہاں نو مئی واقعات میں ملوث افراد موجود ہوں گے وہاں کارروائی کی جائے گی۔

راولپنڈی دورے کے موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس صرف اُن مقامات پر پہنچ رہی ہے جہاں نو مئی واقعات میں ملوث افراد موجود ہوتے ہیں، اگر وہ کسی جلسے یا کارنر میٹنگ میں ہوں گے تو پولیس ایکشن لے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کے کارنر میٹنگز میں پولیس چھاپوں کا تاثر درست نہیں ہے، اگر کہیں سے بھی ایسی کوئی شکایت ملے گی تو میں نے خود نوٹس لے کر وہاں کے آفیسر کو تبدیل کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اگر کسی بھی امیدوار کو شکایت ہو تو وہ الیکشن کمیشن پنجاب میں شکایت درج کرائے، ہر ایک شکایت کو خود دیکھوں گا، نو مئی واقعہ میں ملوث عناصر کے علاوہ کہیں ایسے چھاپے نہیں مارے جارہے بلکہ کابینہ کی میٹنگ میں ایک امیدوار کی نظر بندی کا کیس اسکو رجیکٹ کردیا کیونکہ نہیں چاہتے امیدوار ہو اور اسکو نظر بند کردیا جائے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال، بے نظیر بھٹو اسپتال کی اپ گریڈیشن مکمل ہوگئی آر آئی یو کو بھی پی کے ایل آئی ہسپتال ڈکلیئر کیا۔

 

The post کسی امیدوار کی مہم میں نہیں بلکہ 9 مئی ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے گئے، محسن نقوی appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید