t"/>

تازہ ترین

پیر، 12 فروری، 2024

شہباز شریف کا حکومت سازی کیلئے مولانا فضل الرحمٰن سے دوسری مرتبہ رابطہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سازی کے لیے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا رابطہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو وفاق میں حکومت سازی کی کوششوں پر اعتماد میں لیا جبکہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی جماعت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے الیکشن نتائج پر اپنے تحفظات سے شہباز شریف کو آگاہ کیا اور بتایا کہ جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امرا و ناظمین کا اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ پارٹی کا اجلاس 14 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا، جہاں انتخابی نتائج سمیت وفاق اور صوبوں میں مشترکہ حکومت سازی اور آئندہ کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور وخوض ہو گا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے درمیان بھی حکومت سازی کے حوالے سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد بھی لاہور میں نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کرچکا ہے۔

The post شہباز شریف کا حکومت سازی کیلئے مولانا فضل الرحمٰن سے دوسری مرتبہ رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید