t"/>

تازہ ترین

اتوار، 4 فروری، 2024

کراچی بارش، میئر کا شہریوں کو گھروں پر بیٹھنے کا مشورہ

  کراچی: شہر میں بارش کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ہفتہ کی رات ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد مختلف علاقوں میں صورتحال خراب ہوگئی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

نیپا چورنگی، حسن اسکوائر، لیاقت آباد 10 نمبر، ابوالحسن اصفہانی روڈ، کورنگی ایکسپریس وے، شاہراہ فیصل، طارق روڈ، نیوکراچی سندھی ہوٹل، سخی حسن، ناگن چورنگی، فائیو اسٹار چورنگی، شاہین کمپلیکس سمیت دیگر سڑکوں پر برساتی پانی جمع ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کی موٹرسائیکلیں بارش کے پانی میں ڈوبنے سے خراب ہوگئیں اور وہ موٹرسائیکل کو دھکا لگاتے پیدل اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگئے۔

بارش کے بعد میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شہر کے دورے پر نکل پڑے۔ انہوں نے آئی آئی چندریگر روڈ، پاکستان چوک، برنس روڈ کا جائزہ لیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا کام جاری ہے۔ پی آئی ڈی سی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔ لیاری کے چار پمپنگ اسٹیشنز جنریٹرز پر چلائے جارہے ہیں۔

The post کراچی بارش، میئر کا شہریوں کو گھروں پر بیٹھنے کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید