کوئٹہ: بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے جمعیت علما اسلام کے قائدین نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے رابطہ کر کے تعاون مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے جمعیت علماء اسلام بھی متحرک ہو گئی جبکہ پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بھی جے یو آئی کی جانب سے رابطے کی تصدیق کردی۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت سازی کیلئے ن لیگ کیساتھ ڈھائی ، ڈھائی سال کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا۔
بلوچستان میں حکومت سازی کیلیے جمعیت علما اسلام کی قیادت جل اسلام آباد میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کر کے معاملات طے کرے گی۔
The post بلوچستان میں حکومت سازی کیلیے جے یو آئی متحرک، پیپلزپارٹی سے رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں