t"/>

تازہ ترین

ہفتہ، 30 مارچ، 2024

ججوں کے الزامات سمیت 5 نکاتی ایجنڈے پر آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

 اسلام آباد: وفاقی  کابینہ کا اجلاس آج (ہفتہ) طلب کر لیا گیا، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے  ججوں کے الزامات کا معاملہ سمیت 5 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر 12 بجے  ہوگا، کابینہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خط کا معاملہ زیرغور آئے گا اور ان الزامات کی انکوائری کے لیے کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈا 5 نکاتی ہوگا، وزیراعظم کی مصروفیات کے باعٹ اجلاس میں تاخیر کی گئی ہے اور کابینہ کا اجلاس زوم پر ہو گا جہاں بیشتر وزرا آن لائن شرکت کریں گے۔

The post ججوں کے الزامات سمیت 5 نکاتی ایجنڈے پر آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید