کراچی: شہر قائد میں پچاس سے زائد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والے افغان ڈکیت گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی جمشید کوارٹر علینہ راجپر نے بتایا کہ جمشید کوارٹر پولیس نے لسبیلہ پٹیل پاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے افغان ڈکیت گروہ کے تین کارندوں سیلاب خان، جان عزیز اور آدم گل نامی افغان ڈکیت گروہ کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کراچی میں وارداتیں کرکے چھینے گئے موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان افغانستان اسمگل کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و چھینے گئے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمان کا گروہ 10 افراد پر مشتمل ہے، جنہوں نے گزشتہ دنوں صدر کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور تکنیکی بنیادوں پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ایس پی جمشید علینہ راجپر کا کہنا تھا کہ شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانی شہریوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا جبکہ رممضان کے مہینے میں اسٹریٹ کرائم ایک چیلنج ہے جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
The post کراچی میں 50 سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے افغان گروہ کے 3 کارندے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں