کابل: خطے میں دہشتگرد سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا ایک اور ثبوت منظرعام پر آگیا۔ افغانستان میں بھارتی دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی دہشتگرد ثنا الاسلام کو 29 فروری کو افغانستان کے شہر قندھار سے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی دہشتگرد کا تعلق کیرالہ سے ہے اور وہ تاجکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہوا۔
ثنا الاسلام نے بھارتی افسران کے حکم پر افغانستان آنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افسروں نے افغانستان میں داعش کے نمائندوں سے ملاقات کا حکم دیا تھا۔
افغانستان کی انٹیلیجنس ایجنسی نے ثنا الاسلام کو داعش سے رابطے کے جرم میں گرفتار کیا ہے اور اس نے داعش سے روابط کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ سال 2016 میں بھی ایک بھارتی خاتون داعش کے لیے کام کرنے پر گرفتار کی گئی تھیں۔ نومبر2019 میں داعش کے لیے کام کرنے والی 10 بھارتی خواتین ننگرہار سے گرفتارہوئی تھیں۔
The post بھارت کی دہشتگرد سرگرمیوں کا ایک اور ثبوت، افغانستان میں بھارتی جاسوس گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں