t"/>

تازہ ترین

جمعہ، 29 مارچ، 2024

کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی

  کراچی: شہر قائد میں جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس نے بھرپور ایکشن شروع کردیا، ایک گھنٹے کے اندر دو ڈاکو مقابلے میں ہلاک جبکہ پانچ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے میں پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ ایک ڈکیت کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس کا جوان زخمی ہوگیا۔

نیپا چورنگی کے قریب ایک موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے گلستان جوہر بلاک 10 میں قائم اے جی پی آر آفس کے قریب دو موٹر سائیکلیوں پر سوار 4 اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر مشتبہ افراد کو دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نےپولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار افضل نثار زخمی ہوگیا اور ملزمان نے اسی دوران فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو ڈکیت ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ابتدائی طور پر ہلاک و زخمی کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے ہلاک و زخمی کو جناح اسپتال پہنچایا۔  ایس ایچ او گلستان جوہر ملک ابڑو کے مطابق ہلاک و زخمی کے قبضے سے تین پسٹل، چھیننے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی زخمی اہلکار کی ٹانگ پر گولی پیوست ہے اسے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا حالت خطرے سے باہر ہے ہلاک و زخمی کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے ۔

اُدھر منگھوپیر کے علاقے نادرن بائی پاس چلغوزی کٹ کے قریب پولیس مقابلہ تین ملزمان دل شیر ، اعجاز اور اقرار کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا سامان برآمد کرلیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نیو کراچی کےعلاقے گبول ٹاون سیکٹر 16 بی ندی کے قریب پولیس مقابلہ ایک ملزم عبدالقادر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

The post کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید