لندن: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایک ویڈیو بیان میں کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
ویڈیو پیغام میں کیٹ مڈلٹن نے بتایا کہ جنوری میں ان کے پیٹ کی سرجری ہوئی تھی اور ان کا خیال تھا کہ یہ کینسر نہیں ہے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ کینسر تھا۔
انہوں نے کہا کہ کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر ان کیلئے بہت بڑا دھچکا تھی لیکن وہ اپنے بچوں اور فیملی کیلئے اسے منظر عام پر نہیں لانا چاہتی تھیں۔
برطانوی شہزادی نے بتایا کہ اب کینسر کے علاج کیلئے ان کی کیمیو تھراپی جاری ہے اور دن بدن اس سے صحت مند ہورہی ہیں۔
کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ شہزادے ولیم کا ان کے ساتھ ہونا ان کے سکون اور علاج کا بہت بڑا سورس ہے اور انہیں شہزادے سے ہر جگہ بہت زیادہ سپورٹ ملی ہے۔
The post برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں