t"/>

تازہ ترین

منگل، 5 مارچ، 2024

ن لیگ، پی پی سنی اتحاد کی نشستیں نہ لے،فیصل واوڈا

 اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اخلاقی طور پر ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہیں لینی چاہئیں، ایسا نہ ہو کہ کچھ عرصے بعد ان نشستوں پر کیسز چل رہے ہوں۔

فیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے مزید کہا  کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنے کا معاملہ قانون تھا، ان لوگوں نے لسٹ دی نہیں تھی، چاند پر حکومت بنانی تھی، نوشتہ دیوار تھا ان کو نشستیں نہیں ملیں گی۔ وہ مولا جٹ کی سیاست سے فارغ ہی نہیں ہو رہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو خود یقین نہیں ہے کہ وہ وزیراعظم ہیں۔ گوادر میں غریب مر رہا ہے۔ کسی کو فکر نہیں۔انہوںنے کہا کہ سنی اتحاد کی نشستیں (ن) لیگ ، پیپلزپارٹی کو نہیں ملنی چاہییں۔

ان کی بنتی نہیں، مگر قانونی معاملہ ہے نشستیں مل بھی سکتی ہیں۔ ذلت آمیز اور عبرتناک  شکست کے بعد جو جماعتیں اقتدار میں بیٹھی ہیں ان کو اخلاقی طور پر یہ نشستیں نہیں لینی چاہئیں کیونکہ یہ نہ ہو کہ کچھ عرصے بعد ان نشستوں پر کیسز چل رہے ہوں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جو باپ ہوتا ہے ہمیشہ باپ ہی ہوتا ہے۔ خواہ سیاسی باپ ہو۔ عمران خان میرے محسن تھے۔ میں اصولی اختلاف کے ساتھ پارٹی سے نکلا۔ کاش وہ ان کی یہ بات مان لیتے اور ہم یہاں تک نہ پہنچتے۔

The post ن لیگ، پی پی سنی اتحاد کی نشستیں نہ لے،فیصل واوڈا appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید