امریکی سُپر ماڈلز بیلا اور جیجی حدید کی بہن فیشن ڈیزائنر اور فلم پروڈیوسر الانا حدید نے گزشتہ کئی سالوں سے فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم کو پوری دُنیا کے سامنے لانے کے لیے فلم پروڈکشن کمپنی متعارف کرادی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق الانا حدید نے اپنی پروڈکشن کمپنی کا لوگو فلسطین کے جھنڈے سے مشابہت رکھنے والے پھل تربوز کو رکھا ہے، صرف یہی نہیں اُنہوں نے اپنی کمپنی کا نام بھی ‘واٹر میلون پکچر’ رکھا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ الانا حدید اپنی پروڈکشن کمپنی کے تحت فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور مظالم کی تاریخ پر مبنی دستاویزی فلم (Walled Off) بنائیں گی جوکہ بہت جلد ریلیز ہوگی۔
واٹر میلون پکچر کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر کچھ ٹیزر پوسٹ کیے گئے ہیں جن میں فلسطین پر مظالم کی تاریخ دکھائی گئی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کیا۔
پروڈکشن کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک پرومو میں بتایا گیا کہ اب ہماری پروڈکشن کمپنی فلسطین کا کیس پوری دنیا کے سامنے لانے کے لیے میدان میں موجود رہے گی، ہم ہر پلیٹ فارم پر فلسطین کا قصہ اپنے انداز میں حقائق کے ساتھ پیش کریں گے۔
The post بیلا حدید کی بہن نے اسرائیل کو بےنقاب کرنے کیلئے پروڈکشن کمپنی متعارف کرادی appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں