تہران / کراچی: ایران نے درجنوں ڈرونز کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کردیا۔
دمشق میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر تقریباً 100 کے قریب ڈرونز اور کروز میزائل فائر کردیئے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران سے براہ راست حملے کی تصدیق کردی ہے، درجنوں ڈرونز اور کروز میزائل ایران سے روانہ ہوئے اور اسرائیل کے لیے اپنا راستہ بنایا ہے۔
ترجمان اسرائیلی فوجی کے مطابق ایران نے اسرائیل کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے تاہم طیاروں کو اسرائیل تک پہنچنے میں کئی گھنٹے لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ ڈرونز اور میزائلوں کو اسرائیل کی سرزمین تک پہنچنے سے روکا جائے۔
ادھر ایک اسرائیلی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے شام اور اردن پر کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
The post ایران کا اسرائیل پر حملہ، درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کردیئے appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں