لاہور: پنجاب حکومت نے بہاولنگر میں پولیس اور پاک فوج اہلکاروں میں جھگڑے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اسپیشل سیکرٹری ہوم فضل الرحمن جے آئی ٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ کمشنربہاولپورنادرچھٹہ جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے۔
علاوہ ازیں ڈی آئی جی اسپیشل برانچ فیصل راجا اور آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔
قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ واقعے کی شفاف انکوائری اور قانونی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں کی نشان دہی کے لیے پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی۔
The post واقعہ بہاولنگر؛ تحقیقات کیلیے ’جے آئی ٹی‘ کی تشکیل کا نوٹی فکیشن appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں