2002 میں ریلیز ہونے والی فلم "جانی دشمن: ایک انوکھی کہانی" کو VFX کی تعریف کے باوجود باکس آفس پر زبردست ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس فلم میں 12 مشہور اداکار شامل تھے لیکن باکس آفس پر یہ بری طرح فلاپ ہوگئی اور راجکمار کوہلی کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم ان کے فلم سازی کیریئر کی آخری فلم ثابت ہوئی۔ فلم کی کہانی ایک "اچچادھاری ناگ" پر مبنی تھی، جس کا کردار ارمان کوہلی نے ادا کیا۔ وہ اپنے دوستوں پر اپنی محبوبہ کی موت کا الزام لگا کر ان سے بدلہ لیتا ہے۔ فلم میں شامل اداکاروں میں سنی دیول، منیشا کوئرالا، اکشے کمار، سنیل شیٹھی، آفتاب شیو داسانی، ارشد وارثی، راج ببر، امریش پوری، راجت بیدی، اور سونو نگم شامل تھے۔ تقریباً 18 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی اس فلم نے صرف 11 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس ناکامی نے کئی اداکاروں جیسے ارمان کوہلی، راجت بیدی، رمبھا، کرن راتھوڈ اور گلوکار و اداکار سونو نگم کے فلمی کیریئر پر منفی اثر ڈالا۔
جمعہ، 20 دسمبر، 2024
Home
GNN
The Express News
بالی ووڈ کی عجیب فلاپ فلم : چار نامور اداکاروں اور ڈائریکٹر کا شوبز کیریئر ختم کردیا
بالی ووڈ کی عجیب فلاپ فلم : چار نامور اداکاروں اور ڈائریکٹر کا شوبز کیریئر ختم کردیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں