t"/>

تازہ ترین

بدھ، 29 اپریل، 2026

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امن کیلئے پاکستان کے کردار کو قابل تحسین قرار دے دیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں اورخطے و عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار کو قابل تحسین قرار دے دیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ گفتگو میں علاقائی صورت حال اور پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران خطے میں حالیہ پیش رفت اور پاکستان کی جانب سے مختلف فریقین کے ساتھ جاری سفارتی روابط پر تفصیلی بات چیت کی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کو سراہا اور خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کی مکمل حمایت اور قدردانی کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کی امن کوششوں کے لیے مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید