خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کے معاملے پر اس نوعیت کا بیان دینا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور ذمہ دار سیاسی قیادت کو شہدا کے بارے میں محتاط طرز گفتگو اختیار کرنا چاہیے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں پوری قوم کا سرمایہ ہیں، اس لیے ان کے بارے میں کسی بھی قسم کا غیر محتاط بیان مناسب نہیں ہے۔
ڈی آئی خان میں جب شہدا کو زمین دی گئی اس میں سابق وزیراعلی اور مولانا فضل الرحمان کے بندے بھی شامل تھے، شہدا کو زمین میں حصہ دینے اور تنخواہ کی بات کرنا زیادتی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ شہدا کے لیے زمین کی فراہمی یا ان کی مالی معاونت کو تنقید کا نشانہ بنانا ان عظیم قربانیوں کی قدر کم کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کی فلاح و بہبود ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جانا چاہیے۔
بدھ، 15 جولائی، 2026
Home
Gnn
The Express News
مولانا فضل الرحمان کا شہدا کے معاملے پر بیان غیرذمہ دارانہ عمل ہے، فیصل کریم کنڈی
مولانا فضل الرحمان کا شہدا کے معاملے پر بیان غیرذمہ دارانہ عمل ہے، فیصل کریم کنڈی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں